تجربے اور خدمات کے سنہری 25 سال

کمپنی قیادت

portrait2 cropfull face-480kb

سید محمد پرویز صادق

چیئرمین

آپ ایک انجینئر اور پیشہ کے اعتبار سے ایک کاروباری شخصیت ہیں۔ سید محمد پرویز صادق ملٹی نیشنلز کمپنیزکے آپریشن کا ٥٠ سالہ تکنیکی اورانتظامی امور کا تجربہ رکھتے ہیں اور اپنے ذاتی کاروبار سے بھی منسلک ہیں۔ اپنی تکنیکی اور انتظامی مہارت کی وجہ سے آپ NEUUET، DUET، BBSUTSD، MUET، MAJU میں بورڈ آف اسٹڈیز کے لئے بھی نامزد ہوچکےہیں ۔ آپ انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان میں انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ کے وائس چیئرمین بھی رہ چکے ہیں ۔
سید محمد پرویز صادق کو باقاعدگی سے مختلف فورمز پر بطور اسپیکر مدعو کیا جاتا ہے۔آپ سسٹم اورآپریشنز کے جامع اور معیاری ہونے پر یقین رکھتے ہیں اور کاروباری افراد اور نئی تنظیموں کے نظام ، طریقہ کار، تخلیقی ڈیزائن اور مسائل کے حل کے لئے ایک مشیر کی حیثیت سے اپنے مفید مشورے اور رہنمائی نقطے فراہم کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے NEDUET سے انجینئرنگ میں بیچلر ڈگری اور IMPERIAL کالج، لندن سے انجینئرنگ میں ڈبل ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ سید محمد پرویز صادق SCUBA DIVING اور آف روڈنگ کے شوقین ہیں۔

سید عامر حسین

چیف ایگزیکٹو آفیسر

آپ ایک بہترین مارکیٹنگ اورمینجمنٹ پروفیشنل ہیں جو ٹیلی کارڈ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، super net limited کے چیئرمین اور SCO CDMA کے بورڈ ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
سید عامر حسین پچھلے پچیس سال سے اس ادارے سے منسلک ہیں اور مارکیٹنگ ، آپریشن منیجمنٹ کے علاوہ اسٹرٹیجک پلاننگ کے ڈیپارٹمنٹس کو لیڈ کر رہے ہیں۔
آپ Southern Arkansas University USAسے فنانس اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر ڈگری ہولڈر ہیں اور National University Los Angeles USA سے مارکیٹنگ میں ماسٹرز آف بزنس ایڈمنسٹریشن ڈگری ہولڈر ہیں۔
آپ مختلف ملکی اور بین الاقوامی سطح کی مارکیٹنگ اور مینیجمنٹ ایسوسی ایشنز سے بھی منسلک ہیں۔

سید عامر حسین نے انٹر پرائس سیکٹر کیلئے موجودہ سروسزاور پراڈکس کی تجدید ، معیار سازی، تنظیمی بنیاد سازی میں اہم کردار ادا کیا اور کسٹمر سینٹرک کلچرقائم کیا- آپ کی خدمات ٹیلی کارڈ لمیٹڈ کی ترقی اور کمپنی کے ریونیو میں اضافہ کا باعث بنیں-

1

سید ہاشم علی

چیف فنانشل آفیسر / ڈائریکٹر

سید ہاشم علی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کے رکن ہیں۔ آپ ٹیلی کارڈ لمیٹڈ کے چیف فنانشل آفیسر ہیں اور سپرنیٹ ای سلووشنز، اور ٹیلی گیٹ وے کے بورڈز میں بھی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز اے ایف فرگسن (پرائس واٹر ہاؤس کوپر) کے طور پر کیا اور 2004 میں ٹیلی کام انڈسٹری میں قدم رکھا، جہاں ان کی کارکردگی ہمیشہ قابل ذکر ر ہی ہے۔ اپنے کیریئر کے دوران، انہوں نے اکاؤنٹنگ، بجٹ سازی، کارپوریٹ فنانسنگ، فنانشل ماڈلنگ، ریونیو انشورنس اور ٹیکسیشن کے معاملات کی نگرانی کی۔ سید ہاشم علی نے بزنس ایکویزیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ ، اور قرضوں کی ریشیڈولنگ میں اہم کردار ادا کیا-
سید ہاشم علی باقاعدگی سے معاشرے کی بہتری کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہیں اور روٹری کلب، کراچی شرقی کے ممبر بھی ہیں۔

وسیم احمد

ڈائریکٹر / کمپنی سیکریٹری

وسیم احمد اس وقت ریگولیٹری اینڈ کارپوریٹ گورننس کے سربراہ ہیں اور کمپنی کے سیکریٹری بھی ہیں۔آپ ایم بی اے ڈگری ہولڈر ہیں اور پچھلے بارہ سال سے اس ادارے سے منسلک ہیں اور مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔جس میں ایک بزنس یونٹ کے فنانس ہیڈ، قانونی امور کے سربراہ اور کمپنی سیکر یٹری کے عہدے شامل ہیں۔

وسیم احمد NBFC اور کارپوریٹ گورننس میں چیف فنانشل آفیسر سمیت متعدد عہدوں پر رہتے ہوئے اٹھارہ سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں اور ایک بزنس پروفیشنل ہیں۔ آپ کارپوریٹ ریگولیٹری امور اور فریم ورک، بورڈ سیکریٹریٹ کے امور اور عمد ہ تنظیمی صلاحیتوں کا گہرا تجربہ رکھتے ہیں ۔

فبزیہ احسن

ڈائریکٹر

فبزیہ ایک متحرک پروفیشنل ہیں، اور انکا آپریشنز مینجمنٹ، مارکیٹنگ، اور برانڈ ایکٹیویشن کے فن میں قابل ذکر تجربہ ہے. قومی اور بین الاقوامی سطح پر باوقار تنظیموں کے لیے انتہائی کامیاب مہمات کی رہنمائی میں مہارت کا مظاہرہ کیا۔

تعلیمی لحاظ سے، وہ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ سے بیچلرز آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آنرز) کے ساتھ اہل ہے اور یونی لیور، کارپوریٹ اور سماجی ذمہ داری، برٹش پیٹرولیمجذباتی ذہانت اور کیئرنگ سے برانڈ ایکٹیویشن ورکشاپس سمیت مختلف تربیتی سیشنز .سے گزر چکی ہے

ایک آزاد ڈائریکٹر کی حیثیت سے، فبزیہ بورڈ میں مہارت اور جذبے کا امتزاج لے کر آپریشنز مینجمنٹ، مارکیٹنگ، اور برانڈ ایکٹیویشن میں بہتری لانے کے لیے ہر موقع فراہم کرتی ہیں وہ تنظیمی ترقی کو آگے بڑھانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں, اور انکی کی اسٹریٹجک ذہنیت اور بصیرت کا نقطہ نظر انہیں مؤثر مہمات کو انجام دینے کی طاقت دیتا ہے۔

سیدمحمد عاصم

ڈائریکٹر

سیدمحمد عاصم 2001 سے ٹیلی کارڈ لمیٹد میں چیف ٹیکنیکل آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آپ نے NEDUET سے ٹیلی کام انجینئرنگ میں بی ای کیا ہے ۔ آپ کو ملٹی نیشنل او ر نیشنل سطح پر مختلف اداروں کے ساتھ کام کرنے کا تیس سالہ تکنیکی اور انتظامی تجربہ حاصل ہے۔
سیدمحمد عاصم سیلولر، فکسڈ سیلولر، انٹرنیشنل کیریئر نیٹ ورکس او ر انٹرپرائس سروسز کے شعبوں میں گہری مہارت اور وابستگی رکھتے ہیں۔ انہوں نےاپنی خدمات کے دورانیے میں بیشتر ملٹی وینڈر،مائیگریشن اور آپریشن سے منسلک پروجیکٹ کامیابی سے انجام دیئے ہیں ۔
عاصم مختلف ممالک کے ٹیلی کام ریگولیٹری فریم ورک سے بخوبی واقف ہیں اور خاص طور پر ٹیلی کام قوانین کے تکنیکی پہلوؤں او ر سیلولر اور فکسڈ لائن ٹیلی کام کے اصولوں پر مہارت رکھتے ہیں۔

Untitled-1

سید اسد مجتبیٰ نقوی

ڈائریکٹر

سید اسد مجتبی ایک ہیومن ریسورس اینڈ آپریشنز مینجمنٹ پروفیشنل ہیں۔ اسد کے پاس سعودی ٹیلی کام (STC)، CALTEX، اور Bristol Mayers-Squibbسمیت بڑی غیر ملکی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کا اٹھائیس سال کا تجربہ ہے۔اس وقت آپ سینا ہیلتھ اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ (جو ایک نان پرافٹ ادارہ ہے) کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں  جو کراچی کے اندرونِ شہر گنجان آباد علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے آئی بی اے، کراچی سے ماسٹرز آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری اور سسٹمز انیلیسیس اینڈ ڈیزائن میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کیا۔ آپ ایک پروجیکٹ مینجمنٹ پروفیشنل ہیں، اور مختلف بین الاقوامی تنظیموں کے رکن ہیں جس میں ہیومن ریسورس سرٹیفیکیشن انسٹی ٹیوٹ، امریکہ، سوسائٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ، USA وغیرہ شامل ہیں۔
اسد کی ہیومن ریسورس منیجمنٹ، تنظیمی اقدار اور آپریشنز مینجمنٹ میں مہارت بورڈ کوان معاملات میں رہنمائ فراہم کرتی ہے-