ہماری ذیلی تنظیمیں
سپر نیٹ لمیٹڈ
سپر نیٹ لمیٹڈ 1995ء سے ITاور Telecommunication سیکٹرز کی سب سے کامیاب کمپنی ہے ۔
سپر نیٹ لمیٹڈ اپنے صارفین کے کاروبار کو کامیاب بنانے کے لئے نہ صرف مقامی بلکہ بین الا قوامی سطح پر مواصلاتی نظام فراہم کرتی ہے اور تمام متعلقہ تکنیکی مسائل کا سولوشن پیش کرتی ہے۔ کمپنی کی بے مثال تکنیکی مہارت، خدمات اورسلوشنز کی ایک وسیع رینج ،پیشہ ورانہ اور معاون عملے کے ساتھ ملک بھر میں موجود ہے۔
سپر نیٹ سیکیور سولو شنز(پرائیویٹ) لمیٹڈ۔ (سپر سیکیور )
سپر سیکیور ،سپر نیٹ لمیٹڈ کا ایک نیا پروجیکٹ، ایک منظم سیکیورٹی سروس پرووائڈر MSSP کمپنی ہے جو کہ ماہرین کی ایک پروفیشنل ٹیم پر مشتمل ہے۔ سپر سکیور انفارمیشن سیکیورٹی یا سائبر سیکیورٹی سے متعلق خدمات پیش کرتی ہے۔ سپر سیکیور اپنے قیمتی صارفین کوجدید ٹیکنالوجی اور تکنیکی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے
سپر نیٹ انفراسٹرکچر سولو شنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
سپرنیٹ انفراسٹرکچر سولوشنز (Super Infra) سپر نیٹ گروپ آف کمپنیز کا حصہ ہے۔ سپر انفرا وسیع پیمانے پر پاور اور ICT infrastructure سے منسلک خدمات پیش کرتاہے ، جو جدید کاروباری سروسز اور ٹیکنالوجی کے بہترین استعمال کے ذریعے صارفین کے کاروبار کو منافع بخش بنانے میں مدد کرتی ہے۔ سپرانفرا کے پورٹ فولیو میں ڈیٹا سینٹر انفراسٹرکچر، LAN اور WIFI نیٹ ورکس، سرویلینس سلوشنز ، مائیکروسافٹ سروسز اور راوٹنگ اینڈ سوئچنگ سلوشنز شامل ہیں۔ آئی ٹی سلوشنزکے علاوہ، سپر انفرا سولر پاور، بیک اپ پاور اور آپریشنل مینٹینینس بھی فراہم کرتا ہے۔
سپر نیٹ ای سلوشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
سپرنیٹ ۔ e-Solutions (SES) صارفین کو سافٹ ویئر پیکیجز اور مربوط آئی سی ٹی سروسزفراہم کرتا ہے۔
فینکس گلوبل
فینکس گلوبل ہماری UAEمیں قائم کمپنی ہے جو بین الاقوامی صارفین کو ٹیلی کام سلوشنز کی ایک وسیع رینج پیش کرتی ہے۔