تجربے اور خدمات کے سنہری 25 سال

ہمارا وژن اور مشن

ٹیلی کارڈ کے بارے میں

ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ایک پریمیم انٹرپرائز سلوشنز فراہم کنندہ کمپنی ہے جو ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی سی ٹی / ٹیکنالوجی مصنوعات کی ایک وسیع رینج پیش کرتی ہے اور صنعت کے تمام عمودی او ر کاروباری طبقات کے لئے ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی سی ٹی سے منسلک تمام مسائل کا حل پیش کرتی ہے۔

 

ہم نے 90 ء کے وسط میں بطور پے فون آپریٹر کمپنی کام کا آغاز کیا۔ پچھلے کئی سالوں سے ٹیلی کارڈ کا شمار پاکستان کی صفِ اول ٹیلی کام آپریٹرز کمپنیز میں ہوتاہے ۔ ٹیلی کارڈ ایک مستند،معیاری اور قابلِ اعتبار کمپنی ہے جولوکل لوپ کے ذریعہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنےصارفین کو voice اور LDI data  سروسز  فراہم کرتی  ہے۔

 

آج ٹیلی کارڈ لمیٹڈ اور اس کے ذیلی ادارے super net اور super secure؛ اور بین الاقوامی پارٹنرز وسیع رینج کی  سروسز اور پراڈکس کےذریعے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر معیاری خدمات فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں۔

 

جدید اور معیاری مصنوعات اور تکنیکی معاونت کے کامیاب 25 سالہ خدمات کے بعد اب ہم کسٹمر ز ایکسپیرینس اور ٹیکنا لوجی سلوشنز  کے میدا ن میں بھی اپنا دائرہ وسیع کرنے جارہے ہیں ۔

ہمارا وژن

ہمارا وژن معیاری ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی سی ٹی کی خدمات پیش کرنا اور ان شعبہء جات کے تمام مسائل کا تسلی بخش حل فراہم کرنا ہے ۔ ہم معاشرے کا ایک مثبت کردار بن کر معیار زندگی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں ۔ ہم ٹیلی کارڈ سے منسلک تمام صارفین کو انکی توقعات سے بڑھ کرمعاونت اور سروسز فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

ٹیلی کارڈ لمیٹڈ وسیع پیمانے پر انٹرپرائس انڈسٹری کے لئے جدید connectivity اور ٹیکنالوجی سروسز کے ذریعے ترقیاتی مفاد کی فراہمی کو ممکن بنانا چاہتا ہے۔

ہمارا مشن

ٹیلی کارڈ کا مقصد ٹیلی کام اور آئی سی ٹی سیکٹر ز کی سب سے نمایاں اور کامیاب کمپنی بننا ہے ۔ ہم ٹیلی کارڈ کو ایک باعثِ فخر، پراعتماد اور ایک مثالی نام بنانا چاہتے ہیں ۔
ہماری راہِ عمل مندرجہ ذیل ہے:

  • ََ کمپنی کو صارفین کی توقعات کے مطابق معیاریICTاور ٹیلی کام سروسز اور خدمات کے قابل بنانا ہے۔
  • اپنے ملازمین اور منسلک ٹیم کو پُر اعتماد،اطمینان بخش اور مسابقتی مواقع سے بھر پور ماحول فراہم کرنا ہے۔
  • اپنے کاروباری شراکت داروں کے ساتھ باہمی تعلقات کو احسن طریقے سے برقرار رکھنا ہے ۔
  • کمپنی اسٹیک ہولڈر کو پرکشش اور مفید کاروباری سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
  • مثالی کاروباری کمپنی ہونے کے ساتھ ایک مثالی کارپوریٹ سیٹیزن بننا ہے۔